ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنپتی کی خود کشی کی وجہ نمائی،حکومت کے موقف پر خاندان والے برہم

گنپتی کی خود کشی کی وجہ نمائی،حکومت کے موقف پر خاندان والے برہم

Wed, 13 Jul 2016 10:39:13  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو12؍جولائی(ایس اونیوز) ڈی وائی ایس پی گنپتی کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں کل وزیرداخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کی طرف سے اسمبلی میں دئے گئے بیان پر گنپتی کے خاندان والوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ان کا یہ بیان پورے خاندان کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ گنپتی کے مرنے کے متعلق ڈاکٹر پرمیشور نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دے کر یہ کہاتھاکہ خانگی تناؤ کے نتیجہ میں گنپتی نے خود کشی کرلی ہے۔آج گنپتی کے خاندان والوں نے ایک اخباری کانفرنس میں وزیر داخلہ کے بیان پر سخت اعتراض کیا۔ گنپتی کے والد ، ان کی بیوہ اور بچوں نے کہاکہ گنپتی کی خود کشی کو نجی وجوہات کا نتیجہ قرار دے کر حکومت ایک جھوٹی کہانی گھڑ رہی ہے۔ گنپتی کے والد نے کہاکہ انہوں نے اپنی بہو کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گنپتی کی نعش دکھانے سے پہلے پولیس نے ان سے ایک بیان پر دستخط لے لیا۔ اس وقت وہ بیان دینے کی ذہنی حالت میں نہیں تھے، پھر بھی زبردستی ان سے دستخط لے لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے اپنی سہولت کے مطابق ان سے جو بیان لیا ہے اسے غائب کردیا گیا ہے۔فوری طور پر اس کاغذ کو منظر عام پر لایا جائے۔گنپتی کی خود کشی کے بعد اس سلسلے میں کیس کو کس طرح سے آگے بڑھایا جارہاہے ،پولیس کی طرف سے کوئی اطلاع خاندان والوں کو نہیں دی جارہی ہے۔


Share: